فیصلہ وزیر اعظم اور جنرل راحیل شریف دونوں کی خواہش پر کیا گیا ،کامران خان

فیصلہ وزیر اعظم اور جنرل راحیل شریف دونوں کی خواہش پر کیا گیا ،کامران خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے جمہوریت کو بچانے میں اہم کردار رہا ہے، نئی تقرریوں کی تاخیر میں بڑی وجہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال ہے،یہ فیصلہ وزیر اعظم اور جنرل راحیل شریف دونوں کی خواہش پر کیا گیا ہے۔سینیئر تجزیہ کار کامران خان نے ’’دنیا نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے جمہوریت کو بچانے میں اہم کردار رہا ہے، دھرنے کے دوران وہ راولپنڈی کے کور کمانڈر تھے، ایک ایسی پوزیشن پر تھے کہ انہوں نے اس ٹینشن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،شاید وزیر اعظم نے اس بات کو بھی اہمیت ہے،جنرل باجوہ ایک پروفیشنل آفیسر ہیں ،جنرل راحیل شریف کی طرح سول ملٹری تعلقات کو اچھے انداز میں نبھائیں گے،قوم کو اطمینان ہونا چاہیے ہماری فوج بہترین ہے، ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ،پاک فوج کے معیار کو پوری دنیا مانتی ہے جمہوریت میں تسلسل بھی ملک کیلئے بہتر ہوگا۔

کامران خان

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...