لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات14 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات14 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی )عدالت عالیہ میں نئے تعینات ہونے والے14 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصو علی شاہ نے نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد ، مسٹر جسٹس طارق افتخار احمد ،مسٹر جسٹس عبد الستار، مسٹر جسٹس حبیب اللہ عامر ، مسٹر جسٹس محمد بشیرپراچہ، مسٹر جسٹس اصغر جاوید گھرال، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس جواد حسن ، مسٹر جسٹس احمد رضا گیلانی، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر ، مسٹر جسٹس مدثر خالد عباسی، مسٹر جسٹس عبدالرحمان اورنگزیب،مسٹر جسٹس محمد علی، اور مسٹر جسٹس چوہدری عبد العزیزکے نام شامل ہیں۔ سادہ و پر وقار تقریب آج عدالت عالیہ کے مرکزی لان میں منعقد ہوئی۔جج صاحبان کی تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ میں ججوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے، جن میں 39 مستقل جبکہ 21ایڈیشنل جج صاحبان شامل ہیں۔دریں اثناء عدالت عالیہ لاہور کے رجسٹرارسید خورشید انور رضوی کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے ججز کی عدالتوں میں کورٹ ایسو سی ایٹس، پرائیویٹ سیکرٹریزوپی اسسٹنٹس، دفتری،نائب قاصدوں اور ڈرائیوروں کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جج صاحبان

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...