ججوں کی سنیارٹی تبدیل، تقرری کی تاریخ کو پیش نظر رکھا جائے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئی سنیارٹی لسٹ جاری

ججوں کی سنیارٹی تبدیل، تقرری کی تاریخ کو پیش نظر رکھا جائے،سپریم کورٹ کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی سنیارٹی تبدیل کردی گئی ہے ،اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئی سنیارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ سنیارٹی کا تعین ججوں کی بطور ایڈیشنل جج تقرری سے کیا جائے گا،عدالت عظمیٰ قرار دے چکی ہے کہ کنفرمیشن کی ڈیٹ کی بجائے سنیارٹی کے تعین کے لئے ان کی بطور جج تقرری کی تاریخ کو پیش نظر رکھا جائے ۔اس فیصلے کی روشنی میں جو نئی لسٹ جاری کی گئی ہے ،نئی لسٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے 60میں سے 46ججوں کی سنیارٹی متاثر ہوئی ہے ،نئی سنیارٹی لسٹ عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر