نااہل آئی جی کو عہدے پر برقرار رکھنا حکمرانوں کی مجبوری بن گئی،خرم نواز گنڈاپور

نااہل آئی جی کو عہدے پر برقرار رکھنا حکمرانوں کی مجبوری بن گئی،خرم نواز ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تمام نااہلی کے باوجود اسے عہدے پر برقرار رکھنا میاں شہباز شریف کی مجبوری ہے کیونکہ موجودہ آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا اور وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ’’اے ٹو زی‘‘ کہانی کے چشم دید گواہ ہیں۔آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب دونوں ایک دوسرے کی مجبوری ہیں۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام، تاجر ،خواتین ڈاکوؤں کے ہاتھوں صبح و شام لٹ رہے ہیں، سٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ اغواء کے واقعات بھی بڑھ گئے تاہم باہمی ضرورتوں اور مجبوریوں کے جال میں جکڑے پنجاب کے دونوں بڑے ایک دوسرے کے خلاف لب کشائی نہیں کرینگے۔

خرم نواز گنڈاپور

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...