وزیراعلیٰ کا مظفر گڑھ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم
لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے مظفر گڑھ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ پر تشدد اور بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
حکم