21ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20 کے عہدے پر ترقی

21ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20 کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت ڈاکٹروں کو گریڈ 20میں ترقی دینے کیلئے ہفتہ کے روز پروانشل سلیکشن بورڈ - Iکا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ سمیت تمام متعلقہ محکمو ں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں 21ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔یہ اجلاس سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی درخواست پر منعقد کیا گیا۔پی ایس بی ۔Iکے اجلاس میں جن ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کو گریڈ 20میں بطور پروفیسر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ان میں ڈاکٹر ذوججہ ظہیر (Zujaja )، ڈاکٹر شہناز فارماکولوجی ، ڈاکٹر فرحانہ مظفر ڈرماٹالوجی، ڈاکٹر خالد وحید پلمونولوجی ، ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر شاہد امین ، ڈاکٹر ایوب ، ڈاکٹر انجم جلال ، ڈاکٹر آفتاب حبیب ، ڈاکٹر طیب پاشاکارڈیالوجی، ڈاکٹر ناصر محمود، ڈاکٹر فیاض ، ڈاکٹر عامر حسین ، ڈاکٹر مسعود، ڈاکٹر اکمل شریف، ڈاکٹر منیر اظہرمیڈیسن، ڈاکٹر عارف تارڑپیڈز ای این ٹی، ڈاکٹر گلزار حسین سرجری اور ڈاکٹر اکمل، ڈاکٹر عبداللہ ہارون، ڈاکٹر ندیم اختر شعبہ نیوروسرجری شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -