بھارت سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا نے بھی نئے آرمی چیف کے تقرر کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا

بھارت سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا نے بھی نئے آرمی چیف کے تقرر کی خبر کو بریکنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی)بھارت سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا نے بھی جنرل راحیل شریف کی جگہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف بنائے جانے کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیاجبکہ بھارتی ٹی وی چینلز نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے۔ہفتہ کو لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انھیں پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔بھارت سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا نے بھی جنرل راحیل شریف کی جگہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف بنائے جانے کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا۔ بھارتی نیوز چینلزنئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مختلف تبصرے اور بے بنیاد پرو پیگینڈا بھی کرتے رہے۔یاد رہے کہ بھارت سکبدوش ہونے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بہت خوفزدہ تھا ہے اور بھارتی میڈیا چینلز میں انکے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈابھی کیا جاتا رہا