نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا تعلق گکھڑ منڈی سے ہے

نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا تعلق گکھڑ منڈی سے ہے

لاہور(خبر نگار خصوصی)نئے تعینات کیے جانیوالے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ان کا تعلق جاٹ فیملی سے ہے جبکہ ان کے والد پیشے کے اعتبار سے زمیندار تھے۔ان کی فیملی کئی افراد بھی فوج میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا شمار بہادر جرنیل میں ہوتا ہے۔فاٹا اور کشمیر کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ضرب عضب کے برین چائلڈاور پاکستان کے زمینی حقائق سے بخوبی آگاہ ہیں۔سپاہی سے افسر تک آرمی کی ٹریننگ جانتے ہیں ۔یونٹ کمانڈ،برگیڈ کمانڈ،ڈویژن کمانڈر ،انفنٹری سکول کمانڈنٹ اور سٹاف کالج میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔کشمیر سے متعلقہ پنڈی کور کے سربراہ رہے ہیں ۔انہوں نے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

تعلق

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...