جماعت اسلامی کے سندھ ورکرز کنونشن کی جھلکیاں

جماعت اسلامی کے سندھ ورکرز کنونشن کی جھلکیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت سندھ ورکز کنونشن کے لیے مزار قائد کے پہلو میں واقع باغ جناح کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیاد ت میں کنونشن کے شرکاء کی میزبانی کرتے ہوئے تمام تیاریاں اور انتظامات کیے ہیں اور ایک ہفتے کی دن رات کی کوششوں کے بعد یہ کنونشن منعقد ہوا ۔باغ جناح میں ایک چھوٹی سی عارضی بستی بسائی گئی ہے اور شرکاء کے لیے عارضی رہائش گاہیں ، وضو خانے ، واش روم ،کھانے پینے کے لیے فوڈ کورٹ سمیت دیگر ضروری انتطامات کیے گئے ہیں ۔ہزاروں مررد ووخواتین کے لیے فراہمی و نکاسی آب کا بھی خصوصی انتظا م کیا گیا ہے ۔خواتین کے لیے تمام انتظامات علیحدہ سے کیے گئے ہیں ۔ خواتین کے لیے رہائش گاہیں اور اجتماع گاہ بھی علیحدہ بنائی گئی جس میں ان کے لیے بھی تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنا یا گیا ہے ۔خواتین کے حصے میں بچوں کے لیے گوشہ اطفال کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ا ور چھوٹے بچوں کی دلچسپی اور کھیل کے لیے اشیا ء رکھی گئی ہیں ۔مردوں کے لیے گراؤنڈ کے وسط میں ایک بڑی اجتماع گاہ بنائی گئی ہے اور کئی کنٹیروں پر مشتمل ایک وسیع اور بلند اسٹیج بنا یا گیا ہے ۔کنوشن میں کراچی سمیت اندرون سندھ سے ہزاروں مردو خواتین نے شر کت کی ہے اندرون سندھ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ کی شب سے ہی شروع ہو گیا تھا جو ہفتے کے روز بھی جاری رہا ۔اندرون سندھ سے آنے والوں نے رہائش گاہوں میں اپنا ضروری سامان رکھا اور وہ کنونشن میں شریک ہو ئے ۔اندرون سندھ اور کراچی کے مختلف اضلاع سے آنے والوں قافلوں کا باغ جناح میں استقبال کیا جاتا رہا اور استقبالیہ کیمپ میں ان کے لیے خیر مقدمی اعلانات کیے جاتے رہے ۔کنونشن میں خواتین اور مردوں کے داخلے کے لیے الگ الگ راستے رکھے گئے ہیں اور داخلی دروازوں میں سیکوریٹی کے پیش نظر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ باغ جناح گراؤنڈ میں یوتھ کے سینکڑوں نوجوانوں کی ذمہ داری لگائی گئی ہے جو کے گراؤنڈ میں اطراف میں موجود ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...