آصف زرداری کا فضل الرحمن کوفون، خیریت دریافت کی

آصف زرداری کا فضل الرحمن کوفون، خیریت دریافت کی

دبئی (آن لائن)پیپلز پارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جے یوآئی (ف) کے سربراہ کوفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ، اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جے یو آئی کے سربراہ ملکی سیاست میں اپنا متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان پانچ منٹ تک بات چیت ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کرنے پر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

آصف زرداری

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...