لیپز لازولی راہداری کیا ہے؟

لیپز لازولی راہداری کیا ہے؟

اسلام آباد(اے این این) لیپز لازولی راہداری افغانستان سے شروع ہونے والا اقتصادی منصوبہ جس کے تحت جنوبی ایشیائی ممالک کو یورپی، مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے ممالک تک رسائی حاصل ہوگی ۔لیپز لازولی کا منصوبہ افغانستان کے صوبے ہرات سے شروع ہوگا، یہ منصوبہ افغانستان سے ہوتا ہوا ترکمانستان، آذربائیجان، جارجیا، ترکی سے ہوتا ہوا بلکان اور وسطی یورپ تک جائے گا۔ لیپز لازولی منصوبے کے تحت تمام ممالک ایک دوسرے سے بذریعہ روڈ اور ریلوے نظام کے منسلک ہوں گے۔ اس معاہدے میں افغانستان، ترکی، آذربائیجان، ترکمانستان اور جارجیا پہلے ہی شامل ہیں، پاکستان نے اس معاہدے میں اب شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول