پاکستان کے مسائل شرح خواندگی میں اضافے سے حل ہوسکتے ہیں،جمشید دستی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب علامہ اقبال کالونی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم این اے جمشید احمد دستی،ممبر کینٹ بورڈ ارشدمحمودقریشی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عامر شہزاد شاہ تھے،تقریب میں سٹینڈرڈ ہائی سکول مغل آباد،کیڈٹ فاؤنڈیشن سکول ساجد بخاری روڈ،نعیم اسلامیہ سکول علامہ اقبال کالونی،قندیل پبلک سکول چکری روڈ،فیوچرفاؤنڈیشن سکول راولپنڈی،اپیکس ایجوکیشنل اکیڈمی علامہ اقبال کالونی،الصادق فاؤنڈیشن سکول سسٹم،ریڈینٹ وے سیکنڈری سکول علامہ اقبال کالونی نے بچوں کی حفاظت اور ہماری ذمہ کے موضوع پر جاندار خاکے پیش کیے اور مصوری کی نمائش میں بھی حصہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جمشید احمد دستی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل شرح خواندگی میں اضافے سے حل ہوسکتے ہیں جب ملک میں اعلی تعلیم یافتہ قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے گی تو بہتر قانون سازی سے ملک درست سمت میں سفرکرئیگا اور عام آدمی کو ترقی کے مساوی مواقع ملیں گے تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ سماجی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کریں تاکہ معاشرے میں دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہوسکے اور جو لوگ ملک میں مثبت تبدیلی کی کوشش کررہے ہیں ان کا ساتھ دیا جائے انہوں نے سوسائٹی کارکنان کی سماجی سرگرمیون کو سایا ،عامر شہزاد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے سماجی شعبہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ سماجی ادارے معاشرے میں اہم کرداراداکرتے ہیں اورتمام ملکون میں سماجی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں اس شعبے کی بھرپور سرپرستی کی جاجے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائتی کاکردار اس سلسلہ میں لائق تحسین ہے،ممبر کینٹ بورڈ ارشد محمودقریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت اور حفاظت سے کل وہ بہتر شہری بنیں گے آج جسقدر بچوں کو مواقع ملیں گے وہ ملکی تعمیر وترقی میں اہم کرداراداکرینگے انہوں نے سوسائٹی کی کارکردگی کی اس سلسلے میں کاوشوں کو سراہا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر عتیق الرحمن شاہ نے سوسائٹی کی کارکردگی پیش کی اور سوسائٹی کے جاری منصوبوں اور سماجی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے چیئرمین حمید احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا اور سوسائٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی،تقریب کے دوسرے مرحلے میں انعامات تقسیم کیے گئے اور بہترین سماجی خدمات پر زاہد محمود ،محمد عثمان ،صائمہ حفیظ کو انعامات دیے گئے۔