امیدہے جنرل قمرباجوہ ،راحیل شریف کی پالیسیوں کو برقرار رکھیں گے،مریم اورنگزیب

امیدہے جنرل قمرباجوہ ،راحیل شریف کی پالیسیوں کو برقرار رکھیں گے،مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، امیدہے جنرل قمرجاویدباجوہ جنرل راحیل شریف کی پالیسیوں کو برقرار رکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے امیدہے جنرل قمرجاویدباجوہ جنرل راحیل شریف کی پالیسیوں کو برقرار رکھیں گے اور مزید آگے لے کرجائیں گے۔آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر بنائی گئی پالیسیوں میں بھی مزیدبہتری کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل راحیل شریف کے بعد پاک فوج کے نئے سپہ سالار مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیاگیاہے۔