سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اوروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان آئی جی سندھ سمیت اہم سیکرٹریز اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کی تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔آئندہ ہفتے سندھ میں 5 صوبائی محکموں کے سیکرٹریز ، آئی جی سندھ پولیس ، اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو تبدیل کردیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے لیے غلام قادر تھیبو ، ثناء اللہ عباسی ، غلام حیدر جمالی اور سردار مجید دستی کے نام زیر غور ہیں جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے لیے عامر نقوی اور فیض شاہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔