نواز شریف نے سب سے سینئر جنرل کو آرمی چیف نہ بنانے کاریکارڈ برقرار رکھا

نواز شریف نے سب سے سینئر جنرل کو آرمی چیف نہ بنانے کاریکارڈ برقرار رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تعیناتی کے ساتھ ہی کسی بھی ’’سینئر موسٹ ‘‘جنرل کو آرمی چیف نہ بنانے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کبھی بھی کسی سینئر موسٹ جنرل کو آرمی چیف تعینات نہیں کیا۔ انہوں نے جن جنرلز کو آرمی چیف تعینات کیا ان میں سے جنرل آصف نواز جنجوعہ سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر تھے جبکہ جنرل وحید کاکڑ کا سنیارٹی میں پانچواں نمبر تھا۔ جنرل پرویز مشرف سنیارٹی لسٹ میں تیسرے ، موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف تیسرے اور نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف وہ پہلے شخص ہیں جو پاکستان کے تین بار وزیر اعظم بنے ہیں جو کہ ایک اعزاز ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے تین ادوار میں 5 بار آرمی چیف کی تعیناتی کی ہے۔