عوام کو انکی بنیادی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،تنویر سیتھی

عوام کو انکی بنیادی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،تنویر سیتھی

چوآسیدن شاہ (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات پپلک ہیلتھ وانجینئرنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو بنیادی سہولیات اُنکی دہلیز پر پہنچانے کے لئے کو شاں ہے تحصیل چوآسیدن شاہ میں اس وقت دوارب روپے کی خطیر رقم سے میگا پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جس سے آنے والے وقت میں تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام کے لئے سود مند ثابت ہوگی،نالہ چوآسیدن شاہ کی تعمیر سے تاجروں کے کاروبار کو تھفط مل گیا ہے جبکہ بائی پا س منہالہ روڈ سے چوآسیدن شاہ شہر میں ہیوی ٹریفک کا لوڈ کم ہوا ہے اسی طرح آڑہ غریب وال روڈکی تعمیر سے علاقہ جھنگڑکی عوام کے ساتھ ساتھ تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام بھی اُس سے مستفید ہو سکے گی یہ بات انھوں نے مائنز ہسپتال چوآسیدن شاہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی ڈسپنسری کے افتتاح کے موقعہ پر خطاب میں کہی انھوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کا راز مقامی کمیونٹی دلچسبی ہے چوآسیدن شاہ میں مائنزلیبرویلفیئر ہسپتال چوآسیدن شاہ میں جس طرح ڈونرز نے حصہ لے کر اسے ماڈل ہسپتال بنایا ہے اُسی طرح چوآسیدن شاہ کے THQہسپتال کوبھی مقامی کمیونٹی تھوڑی سی توجہ دیکر مثالی ادارہ بنا سکتی ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے مائنز ہسپتال میں ڈسپنسری بننے سے مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا جبکہ چکوال روڈ پر بھی اسی طرح کی ڈسپنسری قائم کی جائے گی جسکو حکومتی سر پرستی حاصل ہوگی انھوں نے کہا کہ چوآسیدن شاہ کے عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوامی رابطہ میں رہتے ہوئے اربوں روپے کے جاری پروجیکٹس کے بارے میں آگاہی دیں اور جو بھی غلط پروپاگنڈا ہو اُس کا فوری جواب دیں تاکہ جاری ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اس سے قبل ہارون غنی چیمہ نے بتایا کہ مائنز ہسپتال میں کان کنوں کے علاج و معالجہ کے لئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں گے اور یہ ہماری پہلی کاوش ہے ہماری کو شش ہے کہ ہم مائنز کان کنوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنا ئیں پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین راسعید خٹک نے خطاب میں کہا کہ مزدور کان کنوں کو جتنی سہولیات فراہم کی جائیں گی اُسی تناسب سے کوئلہ کی پروڈکشن بھی ممکن ہو سکے گی انھوں نے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سے مطالبہ کیا کہ مائنز سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں اور غریب کان کنوں کی دعائیں لیں مسلم لیگی راہنماء راجہ راشد اقبال نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ صوبائی وزیرملک تنویر اسلم جیسا لیڈرہمیں ملا جن کی وجہ سے آج ہماری تحصیل ایک ماڈل تحصیل بن چکی ہے تقریب میں تحصیل بھر کے منتخب عوامی نمائندوں اور مائنزاونرز نے شرکت کی علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے چوآسیدن شاہ میں ریسکیو 1122کا افتتاح بھی کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول