خیبر ایجنسی ،قبائلی جرگہ مشران کی کمانڈنٹ سے تفصیلی ملاقات

خیبر ایجنسی ،قبائلی جرگہ مشران کی کمانڈنٹ سے تفصیلی ملاقات

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے 25رکنی قومی جر گہ کا خیبر رائفلز کمانڈ نٹ کے ساتھ مسائل پر تفصیلی ملاقات ،لنڈیکوتل کے تما م مسائل پر با ت چیت کی گئی ،مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کر ائی گئی ،ملک دریا خانلنڈیکوتل کے مشران اور ملکانان نے خیبر زخہ خیل قوم کے ملک دریا کی سر بر اہی میں خیبر رائفلز کمانڈنٹ عمر فاروق کے لنڈیکوتل کے جملہ مسائل پر ملاقات کیا جرگے میں تینوں اقوام آفریدی ،شنواری اور شلمانی قوم کے مشران اور ملکان شریک تھے ذخہ خیل قوم کے ملک دریا خان نے بتایا کہ تمام مسائل پر کھل کر بت چیت کی گئی انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر جو فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31جنوری کے بعد کوئی پاکستانی بغیر پاسپورٹ پاکستان داخل نہیں ہو گا اس فیصلے سے قبائلی عوام کو مثتثنی قرار دیا جائے کیونکہ شنواری قوم دونوں طرف آباد ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رشتے ہیں اور قبائلی عوام کا زیادہ کاروبار افغانستان طورخم اور جلال آباد میں ہیں دن میں دو تین دفعہ آناجانا ہو تا ہیں اس لئے اس فیصلے سے قبائلی عوام کو مثتثنی کیا جائے انہوں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بھی بند کیا جائے کیونکہ قبائلیوں کی زیادہ روز گار ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہیں اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اپنے علاقے میں آزاد گھومنے کی اجازت دی جائے انہوں کہا کہ قیدیو ں کے بارے میں بھی تفصیلی بات کی گئی کہ تمام وہ قیدی جو رہا ئی کے احکامات جاری ہو ئے ہیں انکو اپنے تحصیلو ں کو دی جا ئے تاکہ انکی ضمانت میں مشکل پیش نہ آسکے ملک دریا خان بتایا کہ جر گہ کی مظبوطی پر بھی بات کی گئی اور قومی مشران کی جرگہ کے زریعے معاملات حل کرنا اور اور انکو عزت پر بھی تفصیلی گفتگو ہو ئی انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ خیبر رائفلز عمرفاروق نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خصوصا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پڑانگ سم چیک پوسٹ چلنے کی جازت بھی دی گئی آخر میں انہوں کمانڈنٹ کا شکرایہ ادا کیا کہ انہوں نے تفصیلی ملاقات کے وقت دیا اور انکے مسائل غور سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

مزید : کراچی صفحہ اول