افغانستان سے پاکستان منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ)افغانستا ن سے پاکستان منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، خا صہ دار فورس نے گیٹ پر چیکنگ کر تے وقت پیدل چلنے والے افغا ن شہر ی کے سا تھ گھی کے ڈبو ں میں 10 کلو چرس برآمد کر لی ۔سرکاری ذرائع پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستان آنے والے جلال آ با د کے شہر ی نو رستان ولدمحمد جان کو طو رخم گیٹ میں چیکنگ کے دوران ان کے سامان گھی کے ڈ بو ں میں دس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مد کی گئی خا صہ دار فو س کے اہلکاروں نے شک کی بناء پرنو رستان کو روک دیا جس کے پا س گھی کے دو ڈبے تھے تلاشی کے دوران جب گھی کے ڈبے کھول دےئے گئے تو اندر سے چر س کو بڑے مہا رت کے ساتھ پیک کر دیا گیا تھا طورخم خا صہ دار فورس کے اہلکاروں نے چرس کو اپنے قبضے میں لے کر اور سمگلر کو لنڈی کو تل حو الا ت منتقل کر دیا جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائیگی واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر یہ سلسلہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے لیکن سابق نائب تحصیلدار غنچہ گل اس طرف متوجہ نہیں تھے یا انہوں نے دانستہ طور پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔۔