سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے ‘ مجیب الرحمن شامی

سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے ‘ مجیب الرحمن شامی

بھکر(نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق ایم پی اے نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کے حالات زندگی پر مقامی صحافی اور منفرد لہجہ کے شاعر شاہنواز ارشد کی کتاب ایک شخصیت ایک کارواں کی تقریب رونمائی گزشتہ روز ضلع کونسل ہال بھکر میں منعقد ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب بار کونسل محمد رفیق خان نیازی ایڈووکیٹ ،نصیراحمد ناصر،عامر عنایت خان شہانی ایم پی اے ،ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ایم این اے ،سینئر صحافی رؤف طاہر ،سینئر تجزیہ کار اور اینکر سجاد میر ،معروف شاعر اور ڈرامہ نگار منصور آفاق ،سینئر کالم نگار حفیظ اللہ خان نیازی اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر وتجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی نے نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کی سیاسی سماجی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا،اور ان کی سیاسی جدوجہد کو سیاسی میدان میں آنے والے ہر فرد کیلئے روشن مثال قراردیا،مجیب الرحمٰن شامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست خدمت انسانیت کا نام ہے اور جو بھی اپنے آپ کو اس اصل مقصد کیلئے وقف کرے گا،وہ نجیب اللہ خان کی طرح ہمیشہ کیلئے امر ہوجائے گا،انہون اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرین اور پاکستا ن کو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کے مطابق حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ظالمانہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرکے اس ملک کو امن وانصاف کا گہوارہ بنایا جاسکے ،نجیب اللہ خان نیازی مرحوم پاکستان کو بہتری اور ترقی کی راہ پر لانے کیلئے ایک روشن کردار ادا کرتے رہے اور ان شاء اللہ ان کی جلائی گئی یہ شمع ہمیشہ روشن رہے گی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہنواز ارشد نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر