بہاولپور میوزیم کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائیگا،سعود مجید

بہاولپور میوزیم کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائیگا،سعود مجید

بہاولپور (بیورورپورٹ)سنیٹر وچیئر مین بورڈ آف گورنرز بہاول پور میوزیم چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ بہاول پور کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثہ سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لئے بہاول پور میوزیم کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے گا۔ میوزیم کی عمارت کی تعمیر ومرمت اور نئی گیلریوں کے(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

جلد قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنیٹر چوہدری سعود مجید نے بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز بہاول پور میوزیم کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمشنر ثاقب ظفر، وائس چیئرمین و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی، ڈی سی او و ڈائریکٹر میوزیم ڈاکٹر احتشام انور مہار، ایم پی اے شعیب اویسی، سیکرٹری انفارمیشن پاکسان مسلم لیگ (ن)پنجاب وچیئر مین بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیع اللہ چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حنا پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر میوزیم زبیر ربانی، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، پروفیسر صفیہ فروغ، پروفیسر حاجی ولی محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ناصر حمید ، مسعود صابر اور دیگر بورڈ ممبرز موجود تھے۔سنیٹر سعود مجید نے کہا کہ میوزیم کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کر کے بہاول پور سے متعلق گیلریوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔ کمشنر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی نوادرات کی میوزیم میں نمائش کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ میوزیم میں بہاول پور کے تاریخی سفر پر مبنی گیلری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میوزیم کے نوادرات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا اورمیوزیم میں تمام خالی آسامیوں کو میرٹ پر جلد پر کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میوزیم ملازمین کو درپیش پنشن کے مسائل کوفوری حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ میوزیم میں موجود تاریخی نوادرات کے حوالہ سے سوشل میڈیا پیج اور ویب سائٹ تشکیل دی جانے کی بھی منظوری دی گئی۔

سعودمجید

مزید : ملتان صفحہ آخر