پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے :مظفر سید ایڈ وکیٹ

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے :مظفر سید ایڈ وکیٹ

تیمرگرہ( بیو ر و رپو رٹ)خیبر پختون خواہ کے وزیر خزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے کہا کہ صو با ئی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی ترقی دے رہی ہیں ،میگا تر قیاتی پراجیکٹس کی تکمیل سے ان علاقوں میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے جماعت اسلامی ستاندار پا ئین تیمرگرہ کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کہی ،تقریب سے تحصیل ناظم بلا مبٹ عمران الدین ایڈو کیٹ ، ڈسٹر کٹ کونسلر حاجی نظر گل ،تحصیل نائب ناظم بلا مبٹ زین العابدین ،حاجی بخت سر دار ، انجنئیر عنایت اللہ نے خطاب جبکہ انقلابی شاعر حسین احمد صاد ق نے بھی اپنا کلا م پیش کیا ، وزیر خزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے اس موقع پر علاقہ میں گرلز ہا ئی سکول کے قیام اور دو کلومیٹر سڑک پختگی کے اعلانات کئے جبکہ صا ف پانی ،قدرتی گیس اور دیگر مسائل کی جلد از جلد حل کی یقین دہا نی کرا ئی ،صوبا ئی وزیرخزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ ضلع لو ئیر دیر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کا م آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،حکومت بے روز گاری کے خاتمے پر خصوصی تو جہ دے رہی ہیں اور گزشتہ سال خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ضلع لو یردیرمیں 12سو سے ذیادہ اساتذہ کو بھرتی کیا گیا جبکہ جلدمزید 1000اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ضلع لویئر دیر میں ریسکیو 1122کی سروس شر و ع ہو نے سے علاقہ میں ہنگامی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی میں آسانی حاصل ہو نگی ،جس میں مقامی باصلا حیت نو جوانوں کو خالصتا میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جا ئیگا ،انہو ں نے کہا کہ کوٹو ہائیڈ ل پا ور پرا جیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے جس کو2018کے اوئل میں مکمل کیا جا ئیگا ،مذکورہ منصوبے سے 42میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جس سے مقامی سطح پر15میگاواٹ بجلی حاصل ہونے سے کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہو گا ،انہوں نے کہاکہ35کروڑ کی لا گت سے چکدرہ تا تیمرگرہ سڑ ک کی پختگی پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پا ک چا ئنہ اکنامک کارئیڈور منصوبے میں 55کڑو ڑ کی لا گت سے خصوصی روٹ کی تعمیر پر چکدرہ تا چترال جلد کام شر و ع ہو گا ،اس سے علاقہ میں نہ صر ف تجارتی سر گرمیاں شرو ع ہونگی بلکہ لو گوں کو مقامی سطح پر رو زگار کے مواقع بھی حاصل ہو نگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول