جنگ کے خوف سے قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے‘ میجر جنرل امجد علی

جنگ کے خوف سے قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے‘ میجر جنرل امجد علی

بہاولپور (بیورورپورٹ) قومی سلامتی سب سے اہم ہے۔ قومی مفاد ہی ہماری شناخت ہے۔ اسی لیے قومی مفاد مقدم ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنی اقدار اور شناخت کو محفوظ بنانا ہے۔ہمیں اپنی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے وہ تمام اقدامات کرنا ہونگے جو اس کا تقاضا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جی او (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

سی 35 ڈویژن میجر جنرل امجد علی خان خٹک نے صادق پبلک سکول میں تیسرے صادق ماڈل یونائیٹڈ نیشنز 2016 ؁ء کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں جنگ کا خوف ہوتا ہے، اس کی خودمختاری برقرار نہیں رہتی۔ہم جنگ کے خوف کی وجہ سے قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے باعزت بنیادوں پر ہی تعلقات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دہشت گردی کو شکست دیدی ہے جس کے باعث ہم روز بروز محفوظ ہوتے جا رہے ہیں۔ سی پیک منصوبہ بڑی تبدیلی لائے گا۔ جی او سی نے کہا کہ نوجوان قوم کی امید ہیں۔ ہمت وحوصلہ ان کے کردار کی بنیاد ہونا چاہیے۔ ان میں صحیح و غلط میں فیصلہ کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔ قبل ازیں سابق سفیر اور اولڈ صادقین شاہین امین گیلانی نے کہا کہ قرآن مجید کا پیغام آفاقی اور تمام انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہاکہ صادق پبلک سکول میں گزارے لمحات نے میری 36 سالہ سفارتی زندگی میں بہت مدد کی ہے۔ سکول کا ماٹو ’’صحیح کام کرو، کسی سے نہ ڈرو‘‘ میری زندگی کا اصول رہا۔بین الاقوامی امور کے ماہر ، تجزیہ کار اور اولڈ صادقین سیف اللہ خان محسود نے اپنے خطاب میں پاک افغان تعلقات پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل پروفیسر نعمان احمد قریشی نے اپنی تقریر میں کہا کہ صادق ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کے اداروں کی طرز پر طلبہ عالمی مسائل پر مباحث کرتے ہیں۔ اس سال ملک بھر سے تین سو وفود شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے آخر میں پرنسپل پروفیسر نعمان احمد قریشی نے تینوں مہمانانِ گرامی کو سکول کا نشان پیش کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر