یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت احسن اقدام ہے‘ مسز شہناز سلیم

یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت احسن اقدام ہے‘ مسز شہناز سلیم

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )رکن قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت احسن اقدام ہے . مسلم لیگ ن کی حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی اور مستحق بچوں کی حوصلہ افزائی و کردار سازی پر توجہ دے رہی ہے . آج کی تقریب کا مقصد غریب بچوں کے ساتھ میل جول بڑھانا ہے . انہوں نے ان خیالات کااظہار دارالاطفال ڈیرہ غازیخان میں بچوں کے عالمی(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا . ڈی سی او کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبدالشکور نے کہاکہ دارالاطفال میں مقیم بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے اور ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے. ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد اور انچارج دارالاطفال زرینہ بی بی نے کہاکہ دارالاطفال میں 100سے زائد مستحق بچوں کو مفت تعلیم ، رہائش ، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں . اس سلسلے میں مخیر حضرات کا تعاون بھی قابل تحسین ہے . تقریب میں ریجنل ہیڈبوائز سکاوٹس ملک محمد عرفان ، ٹرینر گرلز گائیڈ آسیہ پروین ، فوزیہ ، فرحت ، رومیسہ ، طاہرہ سمیت ایسوسی ایشن کی دیگر اراکین اور صدر نرسری ایسوسی ایشن حاجی محمد اور دیگرافراد موجو د تھے . قبل ازیں ایم این اے مسز شہناز سلیم نے دارالاطفال کے لان میں پام کا پودا بھی لگایا اور بچوں کے ساتھ کھانے میں شریک ہوئیں . تقریب میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباؤطالبات نے دارالاطفال کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تحائف دیئے .

مسز شہناز سلیم

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...