طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا‘ عاکف سعید

طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا‘ عاکف سعید

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تنظیم اسلامی پاکستان کے سالانہ اجتماع کے دوسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہاکہ نفاذ اسلام کی جد و جہد کرنیوالی جماعت کے کارکنوں کے لیے ڈسپلن کی پابندی لازم ہے۔انھوں نے کہاکہ اگرچہ ہمارا اصل (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

ہدف رضائے الہٰی کا حصول ہے لیکن اللہ ہم سے راضی نہیں ہو سکتا جب تک مسلمانوں کے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل نہیں کیا جاتا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خصوصی امیر تنظیم اسلامی چودھری رحمت اللہ بٹر نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلام محض مذہب نہیں جس میں صرف عبادات ہوں بلکہ ایک جامع اور مکمل دین ہے جس کا نفاذ ضروری ہے تاکہ معاشرتی، معاشی اور سیاسی سطح پر عدل قائم کیا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انسانوں کی خدمت کرنا اور اُن کی حاجات پوری کرنا بھی عبادت ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسرار احمد کے نواسے اور نوجوان عالم دین مومن محمود نے توبہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کتنا ہی بڑا گناہگار کیوں نہ ہواور چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہو،اگر وہ اللہ کی طرف رجوع کرے اور اپنے گناہوں سے تائب ہو تواللہ بڑا رؤف و رحیم ہے ،وہ معاف کر دیتا ہے۔ انسانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ اس لیے کہ مایوسی کفر ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ خالد محمود عباسی نے اجتماعیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاغوت کی قوت کا مقابلہ کرنے کے لیے امت مسلمہ کو ایک قوت بننا ہو گااجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تحریک خلافت پاکستان مختار حسین فاروقی نے کارکنوں کو قرآن سے زندہ اور عملی تعلق قائم کرنے کی ہدایت کی اجتماع سے مرکزی ناظم نشر و اشاعت مرزا ایوب بیگ ، ناظم سالانہ اجتماع ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی، شجاع الدین شیخ، مرکزی ناظم تعلیم وتربیت خورشید انجم، مدیر قرآن اکیڈمی یٰسین آباد کراچی و نوجوان عالم دین مفتی اویس پاشا قرنی و دیگر مقررین بھی خطاب کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر