پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے آج اتوار کو متعلقہ دفاتر کھلے رہیں گے

پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے آج اتوار کو متعلقہ دفاتر کھلے رہیں گے

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی).حکومت پنجاب کی ہدایت پر نادہندگان سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے اتوار 27نومبر کو متعلقہ دفاتر کھلے رہیں گے. ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ڈیرہ غازیخان محمد عطااللہ خان نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے 30نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے . سالانہ پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 50فیصد رعایت د ی گئی ہے. عدم ادائیگی کی صورت میں یکم دسمبر 2016سے ناقابل معافی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ نادہندگان ٹیکس کے چالان وصول کر کے بچت کے ساتھ ٹیکس جمع کرانے کی حکومت کی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں .

مزید : ملتان صفحہ آخر