احکامات نظر انداز ‘ شہریوں کے بلاجواز چالان کا سلسلہ تھم نہ سکا

احکامات نظر انداز ‘ شہریوں کے بلاجواز چالان کا سلسلہ تھم نہ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار ) اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے روکنے کے باوجود ٹریفک وارڈنز کا شہریوں کا بلاوجہ چالان کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ جسکی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
ہیں ‘ شہریوں نے بتایا کہ آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری اور حال ہی میں نئے ملتان میں سی پی او تعینات ہونیوالے احسن یونس نے ٹریفک وارڈنز کو سختی سے یہ ہدایت جاری کی تھی کہ شہریوں کا بلاجواز کوئی بھی چالان نہ کرے ‘ فیملی کا خاص خیال رکھا جائے ‘ گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں کے بلاجواز چالا مت کریں ‘ پہلی بار ان کو وارننگ دیں ‘ اگر پھر بھی وہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرے تو اس کیخلاف ٹریفک قوانین کے مطابق کارواء کو عمل میں لایا جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ٹارگٹ پورا کرنے کی مد میں شہریوں کی گاڑیوں کا بلاوجہ چالان کر رہے ہیں ‘ جو سراسر زیادتی ہے ۔ مذکورہ صورتحال پر شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔