جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کے اندر ہوگی :مولانا عبدالغفور حیدری

جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کے اندر ہوگی :مولانا عبدالغفور حیدری

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) ڈپٹی چیر مین سینٹ اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انڈیا سن لیں ۔پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی دفاع کیلئے تیار ہے ۔اور اگر انڈیا باز نہیں رہا ۔تو پھر جنگ انڈیا کی اندر ہوگی ۔پاکستان میں اس وقت جمعیت علماء اسلام ایک ہی واحد جماعت ہے ۔جو کرپشن سے پاک ہے ۔جمعیت کے ساتھ ہر الیکشن میں زیادتی ہوجاتی ہے ۔اور ان لوگوں کو ایوانوں تک لائی جاتی ہے ۔جو ملک کو لوٹ کر باہر پیسے لے جاتے ہے ۔اگر آئندہ جمعیت کیساتھ یہ زیادتی ہوئی ۔تو یہ ملک کیلئے باعث نقصان ہوگا ۔عوام کرپٹ اور سیکولر لوگوں کا راستہ روکیں ۔جو بندہ اپنے اپ کو نہیں بدل سکیں ۔وہ ملک کو کیا بدل دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ میں برتھانے باباجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے قاری عثمان ۔قاری محمود ،مولانا حفیظ الر حمان ،مولانا راحت حسین ،حاجی اسحاق زاہد ،خورشید علی خان ایڈو کیٹ ،مولانا عبید الرحمان ،قاری رحیم اللہ ،مفتی نصرو اللہ ، اشفاق ایڈوکیٹ ،نصیر مروت اور دیگر نے بھی خطاب کی ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے گذشتہ الیکشن میں ایک غیر فطری فیصلہ کیا تھا ۔جس پر آج عوام پشیمان ہے ۔اور اگر عوام نے آئندہ الیکشن میں بھی غیر فطری فیصلہ کیا ۔تو یہ ملک کیلئے باعث نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا۔کہ اس وقت ہندوستان کی جاسوس ایران اور افغانستان کی راستوں پاکستان میں داخل ہوکر کوئٹہ اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کرتے ہے ۔لیکن انڈیا سن لیں ۔کہ پاکستا ن کے نوجوان اپنے ملک کی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔اور اگر انڈیا باز نہیں آئی ۔تو پاکستانی قوم اپنے بھادر فوج کیساتھ انڈیا کی اندر جاکر جنگ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈیا کو سی پیک منصوبے سے خطرہ ہے ۔اور یہی وجہ ہے ۔کہ وہ ایل او سی پر عام شہریوں پر گولہ بھاری کرتے ہیں ۔جن کی جواب میں پاک فوج انکو منہ توڑ جواب دیکر انڈیا پر دیوانگی سوار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمعیت علماء اسلام واحد بڑی جماعت ہے ۔جو کرپشن سے پاک ہوکر اس ملک میں اسلامی نظام کیلئے کوششوں میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن ایک ایٹمی ملک ہے ۔جس پر عوام اور پاک فوج کو فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام جمعیت علماء اسلام کاساتھ دیں ۔اور اکابرین دیوبند کا ادھورہ مشن کوپوری کریں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول