پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی کا سفر شروع ہو چکا ،صدرمملکت

پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی کا سفر شروع ہو چکا ،صدرمملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے خطے کو دہشتگردی کے چنگل سے نکالنے کے لئے نوجوان (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
اپنا کردار ادا کریں ۔ طلباء عالمی تیاریوں اور صورت حال سے خود کو باخبر رکھیں ۔ ہفتہ کے روز رفاہ یونیورسٹی کے تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبے کا آعاز کر دیا ہے اقتصادی راہداری سے ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اقتصادری راہداری منصوبے سے پاکستان اور چین کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ پاکستان میں اعلی تعلیم کے رحجان میں اضافہ حوصلہ افزاء ہے طلباء عالمی تبدیلیوں اور صورت حال سے خود کو ہمیشہ باخبر رکھیں ۔ موجودہ دور میں نئے رحجانات اور حقیقتیں بھی جنم لے رہی ہیں اور یہ جاننا ضروری ہے کہ خطہ بدامنی اور دہشتگردی کا شکار کیوں ہوا ۔ہمارے نوجوان جدید علوم و فنون کے ذریعے آنے والے وقت میں اہم کردار ادا کریں ۔ تعلیم کے اخلاقی پہلو نظرانداز کر کے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ۔کوئی ایک واقعہ خطے کی صورت حال تبدیل کر کے رکھ دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رفاہ یونیورسٹی کو ریکننگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔خطے کو جنگ اور دہشتگردی کے چنگل سے نکالنے کے لئے نوجوان کردار ادا کریں ملک سے باہر جانے والے طلباء ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
صدرمملکت