طلبہ کو نصابی ‘ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے‘ کرم داد واہلہ

طلبہ کو نصابی ‘ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے‘ کرم داد ...

جہانیاں (نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ نے کہا ہے کہ طلبہ میں اعلیٰ تعلیم کے رجحان میں اضافہ حوصلہ افزاء ہے ،موجودہ دور میں نئی حقیقتیں اور رجحانات جنم لے رہے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ہیں ،طلبہ کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے یہاں سے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کا تعین ہوگا،پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، گورنمنٹ کالج جہانیاں کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سہہ روزہ بین الکلیاتی تقریبات کے آخری روز بطور مہمان خصوصی اپنے صدارتی خطاب میں کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوے راؤ سعادت علی خاں صدرمسلم لیگ ضلع خانیوال نے کہا کہ طلبہ نے اس موضوع جس اعتماد اور تعقل کے گفتگو کی ہے وہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ چوہدری سعیداقبال وائس پریذیڈنٹ حبیب بینک جہانیاں نے کہا کہ ایسی تقاریب طلبہ کے شعور کو سمت دیتی ہیں۔ تقریب سے سہیل صادق، چوہدری وارث باجوہ اور ندیم آکاش نے بھی خطاب کیا۔ گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سہ روزہ تقریبات اختتام پذیرہو گئیں۔گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سہ روزہ تقریبات کے آخری دن طلبہ کے درمیان "ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت" کے موضوع پر مباحثہ ہوا۔ اس مباحثے کی صدارت چودھری عیش محمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی چودھری کرم داد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب تھے۔ مباحثے کے منصفین کے فرائض معروف وکیل ہارون الرشید نظامی، امتیاز علی اسد اور سعید اقبال نے انجام دیے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق محمد علی ساجد یونیورسٹی آف سرگودھا نے پہلی حافظ محمد طلحہ مسلم کالج ملتان نے دوسری جبکہ خان عبدالوحید گورنمنٹ کالج جہانیاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔ چودھری غلام علی، چودھری کرم داد واہلہ، پرنسپل عیش محمد اور ڈاکٹر محمد جاوید اصغرنے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ نظامت کے فرائض وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر نے انجام دیے ۔ ۔تقریب میں عبدالخالق شائق،علی رضا شاہ،چوہدری اکرام الغنی،چوہدری وارث باجوہ ،رانا محمد ایوب ،چوہدری ثناء اللہ،افضال حامدی،شیخ عزیر سلیم،ڈاکٹر محمد یٰسین ،نذیر احمد خان ،ماسٹر محمد رفیق ،منیر بھٹی،خالد شریف گجر،احمد یار سیال،محمد شریف ایڈووکیٹ،،محمد عارف سعید ،خالد محمود بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔آخر میں مہمانان گرامی ، طلبہ اور معروف صحافیوں محمد عارف سعید ، خالد محمود بھٹی اور چوہدری عبدالحق کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر