لاکھوں روپے تنخواہ پانیوالے وزراء 12 ہزار میں گھریلو بجٹ بنا کر دکھائیں‘ میاں مقصود
ملتان ( سپیشل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات میں شدیداضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بے روزگاری کے باعث مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں اور خود کشی تک پہنچ چکی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ہے۔لوگوں کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے وزراء 12ہزار روپے میں غریب عوام کے گھر کاماہانہ بجٹ بناکر دکھائیں۔موجودہ حکمران عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت صرف ساڈھے تین برس میں اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں۔اقتصادی راہداری منصوبے سے جہاں بھارت کو تکلیف ہورہی ہے وہاں امریکہ ،اسرائیل اور مغربی ممالک اس عظیم منصوبے کے آگے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے تجارتی اوردوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے تجربات سے بھرپورانداز میں استفادہ کرے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستا ن نریندرمودی کی جانب سے آبی جارحیت کے ذریعے پاکستا ن کو اجاڑ دینے کی دھمکیوں کا سخت نوٹس لے۔ہندوستان اپنی تمام حدود پار کرچکا ہے۔اب بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے مودی سرکارسے دوستی کا تاثر ختم ہونا چاہئے۔بھارت نہ کل ہمارادوست تھا اور نہ ہی آج وہ پاکستان سے دوستانہ روابط کو استوار کرنے کاخواہشمند ہے۔مودی کی دھمکیوں کامعاملہ عالمی سطح پراٹھایاجانا چاہئے۔