ملتان یونائیٹڈ ٹیچر کونسل‘ ڈیرہ میں پروفیسرز ایسوسی ایشن کے مظاہرے ‘ ریلی

ملتان یونائیٹڈ ٹیچر کونسل‘ ڈیرہ میں پروفیسرز ایسوسی ایشن کے مظاہرے ‘ ریلی

ملتان، ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ملتان میں یونائیٹڈ ٹیچر کونسل اور ڈیرہ غازیخان میں پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گذشتہ روز مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں اس سلسلہ میں یونائیٹڈٹیچرز کونسل ملتان کے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

زیراہتمام اساتذہ نے اپنے مسائل ومطالبات کے حل کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری(پیف،دانش)ختم کرے۔اساتذہ کے سکیوں کی اپ گریڈیشن کی جائے۔ اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں بند کی جائیں۔آئی ٹی ٹیچرز سے غیر تدریسی کام نہ لیاجائے۔پرموشن نئی ریکرومنٹ سے قبل دی جائے اورپیکیج بھی فوراً دیاجائے۔احتجاجی مظاہرہ کی قیادت طارق محمود،حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالناصر،کاشق شہزاد چودھری، میاں محمدشفیق کمبوہ،قمرمنیر مرالی،سید محمود نبی،رانامحمد اسلم ساغر،جمیل احمد سبحانی،مسعودگجر،رانااظہر محمود،راؤاجمل،میاں طیب احمد بودلہ اور یوسف نون، خالد سندھو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق حکومت سلب کرنا چاہتی ہے لیکن اس گہری سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے۔سرکاری اداروں کے اساتذہ کو ذہنی اذیت دے کر ان کو پری میچورریٹائرمنٹ پر مجبورکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈماسٹرز اور اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے ۔ دریں اثناء پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام کالجز کے نمائندہ وفد نے کمشنر ڈیرہ غازیخان کو اپنے مطالبات کے بارے میں یاداشت پیش کی قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلاک 17میں پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسو سی ایشن کی مرکزی اور ڈویژنل قیادت کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ایک کنونشن بھی منعقد کیا گیا کنونشن میں پی پی ایل اے پنجاب کے مرکزی صدر شیخ محمد یوسف مرکزی سینئر نائب صدر ملک محمد رمضان گرو ، پی پی ایل اے ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل صدر ایاز احمد سرکانی ، پی پی ایل اے ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری علی منظور شاہ اور اتحاد اساتذہ ڈیرہ غازیخان کے رہنماؤں ڈاکٹر امیر محمد ملک ، پروفیسر کلیم اللہ لغاری ، ظہور عالم تھند ، فرحان یاسر چاند ، پروفیسر امجد مجید ، پروفیسر محمد اشرف ، پروفیسر غلام مجتبیٰ شاہ ، پروفیسر نذیر قریشی اور پروفیسر عامر کریم پتافی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج ٹیچر کیلئے ٹائم سکیل کا اجراء ون سٹیپ اپ گریڈیشن ، ریگولر ائزڈ کنٹریکٹ لیکچررز کی پے پروٹیشکن ، سٹاف کی کمی والے کالجز میں رزلٹ کا منصفانہ جائزہ ، اختیارات کے نچلے درجے تک منتقلی اور دیگر مسائل پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کالج اساتذہ کے کئی عرصہ سے حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

احتجاجی ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر