راحیل شریف کے جانے سے بلوچستان میں آپریشن متاثر نہیں ہوگا ‘ سرفراز بگٹی

راحیل شریف کے جانے سے بلوچستان میں آپریشن متاثر نہیں ہوگا ‘ سرفراز بگٹی

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ناراض رہنما دہشت گرد اور بلوچستان کے دشمن ہیں ۔ سی پیک منصوبہ سے بلوچستان اور پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو معاشی فائدہ ہوگا ۔راء پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ڈیرہ غازیخان میں میڈیا کے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے جانے سے سی پیک اور بلوچستان میں جاری آپریشن متاثر نہیں ہوگا اور جنرل راحیل شریف شہداء کے وارث ہیں اور ان کے بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ شاہ نورانی ، وکلاء اور پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملوں میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہوسکی ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی یافتہ بلوچستان وجود میں آئے گا جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جرگہ سسٹم انصاف کی جلد فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور بلوچستان میں سترہ قتل کا راضی نامہ پنچائیت کے ذریعہ صرف ایک دن میں ہوا اور اگر یہی مقدمہ کسی عدالت میں ہوتا تو فیصلہ تک 17یا 70سال لگ سکتے تھے تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے ۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو چیلنجز آرگنائزڈ کرائم بلوچ تحریک اور دہشت گردی کے تین چیلنجز کا سامنا تھا جن میں سے آرگنائزڈ کرائم اور سٹریٹ کرائم پر قابو پالیا گیا ہے تاہم دہشت گردی پر مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر سکے جبکہ بلوچ تحریک اپنی موت آپ مر رہی ہے انہوں نے کہا دو سو نوجوان سی پیک کو سبوتاز کرنے کی سازش میں ہیں اگر یہ لوگ قومی دھارے میں شامل ہوئے تو ٹھیک ورنہ ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایک سوال کے جواب میں تعلیم کے بغیر بلوچستان کی ترقی ممکن نہیں تعلیمی شعور میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں جبکہ غیرت کے نام پر خواتین کے کے قتل و غارت کی شدید مذمت کرتے ہیں اوربلوچستان کے سرحدی علاقوں کو محفوظ بنائے بغیر راء کی مداخلت روکنا نا ممکن ہے ۔

سرفراز بگٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...