عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،عبدالرحمن کانجو

عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،عبدالرحمن ...

کہروڑپکا (سٹی رپورٹر ) عوام کیلئے صحت عامہ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی میرا اولین مقصد ہے ۔ (ن ) لیگ کی حکومت عوام کے مسائل حل کر کے انھیں زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر مکمل ہونے پر عوام کیلئے صحت عامہ کی جدید (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سہولتوں کی فراہمی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ یہ بات (ن) لیگ کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی عبدا لرحمن خان کانجو نے کہی ۔ وہ گزشتہ شام ٹی ایچ کیوہسپتال کہروڑپکا میں نئے زیر تعمیر بلاک اور ہسپتال کو شاہ پور روڈ سے ملانے کے منصوبے پر عملدر آمد بارے اجلاس سے خطاب اور شاہ روڈ سے ٹی ایچ کیوہسپتال تک نئے مجوزہ سٹرک کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ عبدا لرحمن خان کانجو نے کہا کہ ہسپتال سے شاہ پور روڈ تک سٹرک کی تعمیر سے ہزاروں لوگوں کو ریلیف ملے گا ۔ فاصلہ کم ہو گا جبکہ انھوں نے زیر تعمیر نئے بلاک کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ اس کی تکمیل سے کہروڑپکا میں علاج و معالجہ کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔ عبدا لرحمن خان کانجو نے کہا کہ ہسپتال میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ فراہم کر دیا گیا ہے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر میاں افتخار احمد نے ہسپتال کی کارکردگی اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں عبدا لرحمن خان کانجو کو آگاہ کیا ۔ ممبر قومی اسمبلی نے راستے کیلئے جگہ مہیا کرنے والے مخیر افراد رانا محمد طارق اور رانا محمد رئیس کے جذبے کو سراہا ۔ اس موقع پر ممبران میونسپل کمیٹی عمر سرور خان لودھی ۔ شیخ محمد رضوان ۔ محمد افضل کنیرا ۔ میاں شہباز فخر ۔ سیٹھ محمد اشرف ۔ ڈاکٹر قمر حفیظ ۔ ڈاکٹر رشید انجم ۔ صدر پریس کلب محمدا فضل جاوید ۔ مسلم لیگی رہنما چوہدری اعظم رضا بھٹہ ۔ میاں جلیل شہزاد چیف آفیسر و دیگران بھی موجود تھے ۔

عبدالرحمن کانجو

 

مزید : ملتان صفحہ آخر