کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر ملکی ترقی کا دعویٰ بے معنی ہے‘ سردار محمد لغاری

کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر ملکی ترقی کا دعویٰ بے معنی ہے‘ سردار محمد لغاری

ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر پاکستان کی ترقی کا سفر کا دعویٰ بے معنی اپوزیشن جماعتیں متحدہوکرسٹرکوں پر نکلتے تو موجودہ حکمرانوں کی چھٹی ہوچکی ہوتی پاک فوج کے چیف کی تبدیلی آئینی ،قانونی عمل نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف جیسی گڈول بنانی ہوگی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

۔پانامہ اور نیو زلیکس سے حکمران جان نہیں چھڑاسکتے آنے والے قومی الیکشن میں قومی اور چوٹی صوبائی حلقہ سے الیکشن لڑونگا لغاری سرداروں ،لغاری گروپ نے مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر بھی کچھ نہ پایا ملک میں کڑے احتساب کے بغیر ترقی کا سفر ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبرصوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری نے ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر