تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘احمد علی دریشک

تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘احمد علی دریشک

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان سے غربت ، بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔ یہ بات تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

گذشتہ شب بلاک Uمیں سردار اقبال خان کھوسہ کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سردار سجاد حسین خان کھوسہ ، محمد ارسلان خٹک ، محمد عمر خان کھوسہ ، نجیب الرحمن ، اویس جلیل ، خلیل احمد سیال ، ماجد افتخار ، محمد صادق ، صفدر حسین ، جلیل الرحمن گیلانی ، محمد امین خان اور دیگر اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اس لیے نوجوانوں کو عملی طور پر بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی اور وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے جس سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے باب کا اآغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں انتہائی تشویشناک ہیں اور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والی پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل کے رکھ دیا ہے تاہم آئندہ الیکشن میں بھرپور تنظیم سازی اور اتحاد کے ساتھ مخالفین کو شکست فاش دینگے ۔

احمد علی دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر