گورنر پنجاب کا 2دسمبر کو دورہ زکریا یونیورسٹی ‘ انسٹیوٹ آف فوڈ سائنسز میں اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

گورنر پنجاب کا 2دسمبر کو دورہ زکریا یونیورسٹی ‘ انسٹیوٹ آف فوڈ سائنسز میں ...

ملتان(خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب 2دسمبر کو زکریا یونیورسٹی کا دورہ کریں گے بتایاگیا ہے کہ گورنر پنجاب دو دسمبر کو زکریا یونیورسٹی کادورہ کریں گے وائس چانسلر سے ملاقات کے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

بعد انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز میں اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر کا کہنا ہے کہ اس کیڈمک بلاک پر تین کروڑ روپے لاگت آئے گی جو مقامی صنعت کار چودھری ذوالفقار علی انجم خرچ کریں گے یہ بلاک ان کی کمپنی کے نام سے منسوب ہوگا دو دسمبر کوسنگ بنیاد کے بعد چھ کے دوران ا سکو مکمل کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر