تمام محکمے مطلوبہ اہداف کو یقینی بنائیں‘ احمد خان بلوچ

تمام محکمے مطلوبہ اہداف کو یقینی بنائیں‘ احمد خان بلوچ

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن)رُکن صوبائی اسمبلی احمد خان بلوچ نے کہا ہے کہ تمام محکمے مطلوبہ اہداف کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی منصوبہ جات کی تکمیل میں محکموں کودرپیش (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

مسائل عوامی نمائندوں کے نوٹس میں لائیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی سی او کے دفترکے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی سی او محمد شاہد نیاز،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ملک محمد رمضان ڈی ایس پی صدر شفقت عطاء ، ای ڈی او رکس اینڈ سروسزسمیت دیگرمتعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہاکہ عوامی منصوبہ جات کی تکمیل میں حائل مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے گاتمام محکمے باہمی رابطے کوتیز کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں محکمہ بلڈنگز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، اورمحکمہ پولیس کے افسران نے ترقیاتی منصو بوں بارے بریفنگ دی۔

احمد خان بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر