کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘ کبھی دستبردار نہیں ہونگے ‘ عبدالرشید ترابی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘ کبھی دستبردار نہیں ہونگے ‘ عبدالرشید ترابی

بہاولپور (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کی تقسیم کا نا(بقیہ نمبر14صفحہ7پر )

مکمل ایجنڈا کو مکمل کرنے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے استصواب رائے کرایا جائے۔بھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاء کردی ہے۔برھان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے شروع ہونے والی تحریک نے نئی انگڑائی لی ہے اور تاریخ کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ وہ بہاولپور میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما ء موجود تھے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ راء کی پاکستان میں مداخلت اور بھارتی ایجنٹ کل بھوشن کے حوالے سے ملنے والے ٹھوس شواہد کوپوری دنیا کے ساتھ شیئر کیاجائے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔حکومت بھارتی مداخلت اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں کامنہ توڑ جواب دے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ پاکستان عوام نے کشمیریوں سے بڑھ کر آزادی کی تحریک کا حق ادا کیا پاکستان کا کوئی شہر کوئی گاؤں ایسا نہیں کہ جہاں کے نوجوانوں کا لہو کشمیر میں نہ بہا ہو۔کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سمیع اللہ چوہدری ،معروف سابق پارلیمنٹرین سید تابش الوری نے خطاب میں کہا کہ کشمیر کاز پر ہوری قوم یک جان ہے۔ معروف دانشور و کالم نویس حبیب اللہ بھٹہ ،پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم بھٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ریاض احمد ناجی ،عدیل اسلم نے کہا کہ حکومت فوری طور پر وزیر خارجہ بنائیں اور کشمیر کے مسئلہ پر جارحانہ سفارت کاری کی جائے ۔کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست قاری غلام یاسین ،ضلعی امیر مفتی ارشاد احمد ،مولانا صہیب احمد ،جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر مظفر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی پر ازسر نو ٖور کرئے اور عالمی طاقتوں کو کشمیر کی حمایت پر آمادہ کرئے اپیکا پنجاب کے سیکرٹر ی جنر ل فخرالرحمن اظہر ،صدر مرکزی میلاد کمیٹی علامہ عبدالرزاق ،جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر سید غلام مصطفی خالد ،مفتی جاوید مصطفی سعیدی ،حافظ عبداللہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء محمد اظہر حسین نقوی ،اہلسنت ا لجماعت کے ملک محمد صدیق ،عون محمد سعیدی ،قاری مطلوب احمد سعیدی ،مفتی محمد کاشف ،قاری ذوالفقار نقشبندی ،حافظ اسامہ علی ،ڈاکٹر خالد اقبال جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید ذیشان اختر ،عبدالجلیل ہاشمی ،نصیر احمد ناصر ،مقبول جوئیہ ،صاحبزادی اقبال عباسی نے بھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

عبدالرشید ترابی

ملتان (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر و رکن عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر کمیٹی اور (بقیہ نمبر13صفحہ7پر )

پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق کیلئے عملی اقدامات میں ناکام ہوچکے ہیں ہندوستان اور اسرائیل مل کر شیطانی کھیل کھیل رہے ہیں حکومت جارحیت کا مقابلہ جارحیانہ انداز میں کرے آزاد کشمیر حالت جنگ میں ہے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے حکومت پاکستان سفارتی سطح پر بھارت کیخلاف آواز بلند کرنی چاہیے پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں سابق صدر آصف علی نے آزاد کشمیر کی تعمیر نو کے سلسلہ میں مختص 56 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں شامل کر دیئے جس کی وجہ سے زلزلہ کے بعد سے اب تک آزاد کشمیر میں تعمیر نو کے کام رکے ہوئے ہیں وہ فنڈز آزاد کشمیر کا حق ہیں اسی لیے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ہمارے 56 ارب روپے واپس کرے اور آزاد کشمیر کے فنڈز میں بھی اضافہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی میں دیگر رہنماؤں آصف محمود اخوانی ، رشید احمد بٹ ، چوہدری اکرام الحق ، عبدالرحمن حیدر پریس کانفرنس کے دوران کیا عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کشمیر میں دریاؤں کا پانی بند کرنا اصل میں کشمیر کا معاشی طور پر مفلوج کرنے کے مترادف ہے بھارت درجنوں ڈیم بنا کر پاکستان کے حصے کا پانی اپنے پاس جمع کر رہا ہے وہ پاکستان کو قحط اور صحرا میں بدلنا چاہتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں جماعت اسلامی اور ن لیگ کے فاروق حیدر میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی فاروق حیدر ن لیگ میں ہوتے ہوئے بھی صاف ستھری سیاست کرتے ہیں اور ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے جبکہ ہمارے مقابلے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا اتحاد ہوا لیکن جماعت اسلامی کی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی پالیسی بالکل مختلف ہے اور آزاد کشمیر میں جو فیصلے ہوئے وہ مشاورت سے ہوئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا یہ بیان کہ کشمیر میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے کا بیان اصل میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دباؤ میں آکر دیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور حریت کانفرنس کی صف میں شامل ہو جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر