حکمران بادشاہت چھوڑیں‘ عوام کو انکے حقوق دیں‘ شیخ عثمان فاروق

حکمران بادشاہت چھوڑیں‘ عوام کو انکے حقوق دیں‘ شیخ عثمان فاروق

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے ایک سال گزر گیا لیکن ابھی تک اداروں کی تکمیل(بقیہ نمبر11صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر ) ہوئی اور نہ ہی نمائندوں کو اختیارات دئیے گئے حکمران بادشاہت چھوڑیں عوام کو ان کے حقوق منتقل کریں یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے نومنتخب یوتھ کونسلر چوہدری عرفان غفورکے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی یونین چیئرمین ناظم الدین خان بزدار،وائس چیئرمین مومن خان لغاری ،کونسلر محمد رمضان وڈانی کی بھر پور تائیدسے عرفان غفورکی جیت ممکن ہوئی جس کے لیے ہم ان کے شکرگزارہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے اور یونین کونسل صدیق آباد میں جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں سے ساراشہر واقف ہے اس موقع پر ناظم الدین بزدار نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی منظم اور جمہوری جماعت ہے جس میں باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں اور پورے سسٹم میں ورکرزکوپذیرائی ملتی ہے استقبالیہ میں جنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی شیخ عبدالستار ،امیر شہر سجاد احمد احمدانی ،جنرل سیکرٹری شیخ سعد فاروق،چوہدری غفوراحمد ،منا قریشی ،میاں عبدالستار اور دیگر نے شرکت کی اور آخر میں شرکاء کو عشائیہ دیا گیا۔

عثمان فاروق

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...