کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان ‘ ارجنٹینا میں تعلقات بہتر بنانا ممکن ہے ‘ سفیر

کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان ‘ ارجنٹینا میں تعلقات بہتر بنانا ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر آئیوان آئیوانس وش نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں ارجنٹینا ‘ پیراگوئے اور پاکستان کے درمیان تعاون کو فروغ دیکر ان ممالک کیساتھ تعلقات (بقیہ نمبر10صفحہ7پر )

کو مزید بہتر بنا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگراموں کے تحت تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ ارجنٹائن ‘ پیرا گوئے اور پاکستان کے تعاون سے ملتان میں ایک کلچرل شو کا انعقاد کر رہی ہے جس میں پینگو ڈانس پیش کیا جا ئیگا ‘ ٹینگو ڈانس خوشی کیساتھ ساتھ زندگی کو خوشگوار بناتا ہے ارجنٹینا نے غریب لوگوں سے ابھرنے والا ٹینگو ڈانس پوری دنیا میں مشہور ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملتان کا کلچر بہت زرخیز ہے ‘ یہاں پر صوفی ازم بہت مقبول ہے جس طرح صوفی ازم زندگی کو بیان کرتا ہے اسی طرح ٹینگو ڈانس میں بھی زندگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کا تعلق اگرچہ مذہب سے ہے تاہم ٹینگو ڈانس کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ خوشی سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملتان آیا تھا اور ایک دربار پر بھی گیا مجھے ملتان بہت اچھا لگا ۔ارجنٹینا پاکستان کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس موقع پر پیرا گوئے کے اعزازی قونصلیٹ کنور محمد طارق اور صدر پریس کلب شکیل انجم بھی انکے ہمراہ تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر