قلعہ دراوڑ تاریخی ورثہ‘ مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے‘ روسی سفیر

قلعہ دراوڑ تاریخی ورثہ‘ مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے‘ روسی سفیر

ملتان(سپیشل رپورٹر) رشین فیڈریشن کے سفیر مسٹر الیگزے یوریوچ دیڈوف نے گذشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے قلعہ دراوڑ بہاولپور کا دورہ کیا سیکرٹری جنرل ایوان خرم جاوید نے انہیں قلعہ دراوڑ کا دورہ کرایا اور ا س کی تاریخی حیثیت کے بارے میں دورہ کے دوران تفصیلی بریفنگ دی روسی سفیر نے ٹریڈر آفیسر یوری کازلوف کے ہمراہ ذاتی دلچسپی سے قلعہ کے مختلف حصے دیکھے اور معلوماتی سوالات کئے انہوں نے قلعہ کی تاریخی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اسے تاریخی ورثہ قرار دیا اور س کی (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

منساسب دیکھ بھال اور اسے محفوظ کرنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا دریں اثناء روسی سفیر نے ملتان شہر کا بھی دورہ کیا اور والڈ سٹی ، حرم گیٹ ، دہلی گیٹ، خونی برج کے علاقے دیکھے انہیں شہر کی بھی تاریخی اہمیت کے بارے میں خرم جاوید نے آگاہی دی۔

روسی سفیر

مزید : ملتان صفحہ آخر