ٹاؤنز اور پولیس کا گرینڈ آپریشن ‘ کراؤن سینما کی 5کنال سے زائد اراضی واگزار

ٹاؤنز اور پولیس کا گرینڈ آپریشن ‘ کراؤن سینما کی 5کنال سے زائد اراضی واگزار

ملتان (خبر نگار) ضلعی حکومت ، چاروں ٹاؤنز نے پولیس فورس اور بھاری مشینری کے ہمراہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گرینڈ آپریشن کرکے حسین آگاہی کراون سینما کی 5کنال سے زائد(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی ہے جبکہ کاروائی کے دوران حسین آگاہی روڈ پر قبضہ مافیا کی طرف سے تعمیر کی گئی 6دوکانیں مسمار کرنے کے ساتھ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جمعہ کے روز ضلعی حکومت کی طرف سے کراؤن سینما کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے جانے والی ٹیم کو شدید مزاحمت اور لڑائی جھگڑے کے واقعہ پر انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا اور انہوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راتوں رات کراوں سینما کی اراضی قابضین سے واگزار کروانے کا حکم دیا جس پر اسٹنٹ کمشنر سٹی خالد محمود گیلانی اور اے سی صدر ملک عطا الحق نے چاروں ٹاونز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشینری کو صبح 3بجے حسین آگاہی پہنچنے کا پابند کیا جبکہ ٹیم کو پولیس فورس بھی فراہم کی گئی تھی ۔ گذشتہ شب 3بجے دونوں اسٹنٹ کمشنروں، ٹی ایم او شیر شاہ ٹاون اقبال خان، تحصیلدار سٹی امتیاز وڑائچ، موسی پاک ٹاون اور بوسن ٹاون کے ریگولیشن آفیسر اور چاروں لینڈ آفیسروز کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا اور دکانیں مسمار کردی جبکہ قابضین کی جانب سے رکھا جانیوالا لنڈا کا سامان اور دیگر اشیاء بھی قبضہ میں لی گئیں۔

اراض واگزار

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...