بھٹہ خشت کی دیوار کے نیچے آکر جھلسنے والا کمسن بچہ 10 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا

بھٹہ خشت کی دیوار کے نیچے آکر جھلسنے والا کمسن بچہ 10 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)بھٹہ خشت کی دیوار کے نیچے آکر70فیصد جھلس شدیدزخمی ہونے والا چھ سالہ کمسن بچہ دس روز بعد زندگی اورموت کی کشمکش کے باوجود زخموں کی تاب نہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیا۔ تفصیل کے مطابق دس روز قبل چوک شہباز پور کارہائشی چھ سالہ کمسن بچہ مزمل حسین جو کہ اپنے ورثاء کے ہمراہ بھٹہ خشت پر کام میں مصروف تھاکہ اسی دوران اینٹوں کوپکانے والی دیوار گرنے کے باعث 70فیصد جھلس کر شدیدزخمی ہوگیاتھاجسے ورثاء نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی وارڈ میں زندگی اورموت کی کشمکش کے باوجود گزشتہ روز کمسن بچہ مزمل حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

بھٹہ خشت

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...