رحیم یارخان‘ یرقان سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘بچے اور خاتون سمیت مزید 3افراد دم توڑ گئے

رحیم یارخان‘ یرقان سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘بچے اور خاتون سمیت مزید 3افراد ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)یرقان کے باعث اموت کاسلسلہ نہ تھم سکا۔13سالہ بچہ اورخاتون سمیت مزید تین افراد ہسپتال کے میڈیکل اور ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑگئے۔ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق یرقان میں مبتلاچک53این پی کارہائشی13سالہ سیف اللہ، مسلم بازار کی رہائشی65سالہ رضیہ بی بی اور ڈہرکی(سندھ) کا45سالہ مظہرعلی جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود میڈیکل وارڈ میں رضیہ بی بی، مظہر علی اور ایمرجنسی میں سیف اللہ جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر