موٹر سائیکل اور ڈالہ کے تصادم میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے تینوں افراد آہوں اور سسکیوں سے ساتھ سپرد خاک

موٹر سائیکل اور ڈالہ کے تصادم میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے تینوں ...

میلسی(نمائندہ پاکستان) حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

گذشتہ روز جلہ جیم کا رہائشی شکیل اپنے بیٹے سلیمان اور بھتیجی عاصمہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سودا سلف خریدنے کیلئے میلسی آ رہے تھے راستے میں ایک تیز رفتار مزدا ڈالا نے انہیں روند کر مو ت کی نیند سلا دیا تھا جب ایک ہی خاندان کے تین جنازے اکٹھے اٹھے تو وہاں کہرام مچ گیا فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبا ر ہو گئی متوفیوں کو نماز جنازہ کے بعد ایک دوسرے کے پہلومیں سپر دخاک کر دیا گیا پولیس تھانہ صدر میلسی نے دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر