بلاول انداز خطابت میں سنجیدگی لائیں‘ عمران کی سیاست سمجھ سے بالا ہے‘ ذوالفقار کھوسہ

بلاول انداز خطابت میں سنجیدگی لائیں‘ عمران کی سیاست سمجھ سے بالا ہے‘ ...

ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انداز گفتگو،انداز خطاب میں سنجیدگی لائیں اور اپنے نانااور والدہ کی سیاست کے امین سیاسی مستقبل میں بہتری کرسکتے ہیں ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے ۔پکا مسلم لیگی ہوں ۔مسلم لیگ نواز مسلم لیگ نہیں ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سجادہ نشین دربار سلیمانیہ تونسہ خواجہ عطاء اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیالات میں کیا ۔سینیٹرسردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور پی پی سینئرراہنما خواجہ عطاء اللہ میں غیررسمی گفتگو ہوئی پاکستان میں بڑی سیاسی پارٹیوں کے حوالے سے تبادلہ خیالات میں سینیٹرسردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوان ہیں اور انہوں نے اپنے سیاسی مستقبل کیلئے بہت سیکھنا بھی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری اپنے انداز خطاب اور انداز گفتگو میں سنجیدگی اختیار کریں اپنے نانا اور والدہ کی سیاست کے امین بلاو ل بھٹو زرداری اس سے اپنی سیاست میں اچھی بہتری لاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ نواز قائداعظم والی مسلم لیگ نہیں میرا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں پکا مسلم لیگی ہوں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر