والدین سے ناراضگی ‘ گھریلو جھگڑے ‘ 2 نوجوانوں ‘ خاتون کی بیٹی سمیت خودکشی

والدین سے ناراضگی ‘ گھریلو جھگڑے ‘ 2 نوجوانوں ‘ خاتون کی بیٹی سمیت خودکشی

ٹبہ سلطان پور ‘ قطب پور ‘ خانیوال ( نمائندگان ) والدین سے ناراضگی اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں اور خاتون نے کمسن بیٹی سمیت خودکشی کر لی ‘ اس سلسلے میں ٹبہ سلطان پور ‘قطب پور سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے چک نمبر271ڈبلیو بی کا رہائشی محمد یاسین کپاس کی چھڑیاں کاٹنے کے لیے صبح کے وقت گھر کے قریب ہی گیا ہوا تھا کہ محمد یاسین کی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

غیر موجودگی میں مبینہ طور پر محمد یاسین کی 25سالہ بیوی سمیرا بی بی اپنی گھر یلوناچاقی پر اپنی ساس نامعلوم وجوہات کے باعث جھگڑ کر پہلے گھر میں پڑی زہریلی سپرے اپنی ایک سالہ بیٹی عائشہ بی بی کو دی اور بعد میں خود بھی پی لی جس پر ننی بچی عائشہ بی بی موقع پر ہی سپرے پینے کے باعث دم توڑ گئی جبکہ اُس کی ماں سمیرا بی بی کو تشویشناک صورتحال کے باعث فوری طور پر ہسپتال ٹبہ سلطان پور لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے سمیرا بی بی کی جان بچا نے کی بھر پور کوشش کی لیکن مسلسل کوشش کے بعد جانبر نہ ہوسکی اور سمیرا بی بی بھی دم توڑ گئی جب زہریلی سمیرا بی بی اور عائشہ بی بی کے سپرے پینے کی اطلاع باہر کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ورثاء کو ملی تو ہسپتا ل میں پہنچ کر دونوں کو مردہ حالت میں دیکھ کر ورثاء پر غشی کے دورے پڑنے لگے اور دو خواتین بہوش ہوگئیں ماں اور بیٹی کی جانب سے زہریلی سپرے پینے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد دونوں ماں بیٹی کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں تاہم دونوں ماں بیٹی کے زہرپی پر خودکشی کر نے کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔ دریں اثناء نواحی علاقہ پکی کھوئی میں 20سالہ نوجوان عبدالغفار نے نے اپنے والدین سے گذشتہ روز لاہور جانے کی اجازت مانگتے ہوئے پیسے مانگے لیکن والدین کی جانب سے پیسے دینے سے انکار کرتے ہوئے لاہور جانے منع کردیاجس پر عبدالغفار نے دلبرداشتہ ہو کر بازار سے گندم میں رکھنے والی گولیاں خرید کر کھالیں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا مرحوم عبدالغفار کو نمازجنازہ کی اداگئی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں صادق کالونی کے 16 سالہ رہائشی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

خودکشی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...