392 دن گزر گئے‘ بلدیاتی نمائندے اختیارات ووٹر مسائل خاتمہ کے منتظر

392 دن گزر گئے‘ بلدیاتی نمائندے اختیارات ووٹر مسائل خاتمہ کے منتظر

میلسی(نامہ نگار ) 392دن گزر گئے مگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ مل سکے۔ ووٹرز مسائل کے خاتمے اور بلدیاتی نمائند ے اختیارات کے منتظر، یاد رہے کہ 31اکتوبر کو لوکل گورنمنٹ الیکشن کے فیز ون کی ووٹنگ ہوئی تھی آج بروز اتوار392دن پور ے ہو چکے ہیں۔ ان بلدیاتی امیدواروں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نے اپنے انتخابی مہم کے دوران اپنے حلقوں کے ووٹروں سے بڑے بڑے ترقیاتی کاموں اور مسائل کے خاتمے کے وعدے کئے۔اور کئی امیدواروں نے ووٹرز کو بلدیاتی اداروں میں نوکریاں تک دلوانے کے وعدے کئے ہوئے ہیں۔کئی ماہ تک نمائند ے ووٹرز کو کاموں کی تسلیاں دیتے رہے مگر اب ووٹرز بھی چکر لگا لگا کر تنگ آ چکے ہیں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی اپنے وارڈوں سے کنارہ کشی کر لی ہے۔ اب بلدیاتی نمائند ے اور ووٹرز اس بلدیاتی نظام سے مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں نے مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد جلد بلدیاتی اداروں کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر