پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی 6ماہ بعد ہی شوہر کے ہاتھوں قتل

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی 6ماہ بعد ہی شوہر کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی )" پسند کی شادی کا انجام "شوہر نے شادی کے چھ ماہ بعد ہی گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا ، پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ، ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
سرور والی میں ملزم محمد عمر ولد محمد اعجاز نے گھریلو جھگڑے پر بیوی دلشانہ کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ، ملزم کے چچا کے مطابق ملزم محمد عمر اور دلشانہ ملتان کے علاقہ مظفرآباد کے رہائشی اور قریبی ہمسائے تھے اور دونوں نے چھ ماہ قبل گھر والوں کی مرضی کے بر عکس بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اور ملتان سے ڈیرہ غازیخان مستقل ہوکر رہائش پذیر تھے اورمحمد عمر یہاں پر محنت مزدوری کر کے گذارا کر رہا تھا۔