ملتان پولیس کا 63 جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری شراب ‘ چرس و اسلحہ برآمد کرنیکادعویٰ

ملتان پولیس کا 63 جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری شراب ‘ چرس و اسلحہ برآمد ...

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔ 19منشیات فروشوں،03ناجائز اسلحہ ،08بدکاری کرنے والوں،13جواریوں،05تیز رفتاری /ون ویلنگ کرنیوالوں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

،03لاؤڈسپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں،02بھیکاری ،01جعلی پتی تیار کرنے والوں،04اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے اور05اشتہاری مجرمان سمیت 63ملزمان گرفتار۔ 322لیٹر شراب ،6645گرام چرس،وٹک رقم16990/-روپے،02پسٹل30بور،01رائفل معہ 15گولی برآمد۔ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم ظریف سے 05لیٹر شراب ، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم ارشاد حسین سے 30لیٹر شراب ، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم ارشاد سے 245گرام چرس،پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم الیاس سے 10لیٹر شراب ،پولیس تھانہ کپ نے ملزم بلال سے 390گرام چرس ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم اصغر سے 10لیٹر شراب ،پولیس تھانہ صدر نے ملزم مظور سے 150گرام چرس ، ملزم صادق سے 165گرام چرس ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اقبال سے 255گرام چرس ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم کاظم سے 540گرام چرس اور ملزم دلاور سے 60لیٹر دیسی شراب ،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم میر آباد سے 60لیٹر دیسی شراب ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم بلال سے 4900گرام چرس ،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم ساجد سے 50لیٹر شراب ، ملزم رمضان سے 20لیٹر شراب ،اور ملزم منیر احمد سے 49لیٹر شراب ،پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم محمد رفیق سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم حضور بخش سے 09لیٹر شراب ،اور ملزم ریاض حسین سے 09لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم قادر بخش سے رائفل معہ 05گولیاں ،پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم سجاد سے پسٹل 30بور معہ 06گولیاں ، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم عمر سے پسٹل 30بور معہ 04گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان ایوب ، کاشف ، ہاشم اور محمد اکرم کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 137500/-روپے برآمد کر کے ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم شہزاد سے زر جواء 1680روپے معہ وؤچر بک ، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم اسماعیل سے وٹک رقم 460/-روپے ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان غضنفر ، عمران اور عباس علی کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 1350/-روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس کی بدکاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمہ شہناز بی بی اور ملزم محمد سلیم کو اور ملزمان خالدہ ، رحیم بخش ، کوثر پروین کوجسم فروشی کرتے ہوئے ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان خضر ، خورشیداں بی بی اور طارق کو بدکاری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس کی تیز رفتاری /ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد شکیل کو انتہائی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے ، اور ملزمان کامران اور نعمان کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم ساجد اور ملزم سلیمان کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ملتان پولیس کی اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے اشتہاری ملزم محمد عامر کو بھگانے کے جرم میں ملزم ریاض کو ،پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے اشتہاری ملزم کامران کو بھگانے کے جرم میں ملزم عمران کو،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے اشتہاری ملزم فیاض کو بھگانے کے جرم میں ملزم محمد ریاض کو،پولیس تھانہ قادرپور راں نے اشتہاری ملزم رمضان کو بھگانے کے جرم میں ملزم واجد کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس کی پتی تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم اسماعیل کو چائے کی جعلی پتی تیار کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ در ج کر لیا۔ملتان پولیس کی اونچی آواز میں ڈیک چلانے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محسن کو اونچی آواز میں ڈیک چلاتے ہوئے قابو کر کے،پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم دلشاد کو اونچی آواز میں ڈیک چلاتے ہوئے،جبکہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم امیر بخش لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس کی بھیک مانگنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان محمد منیر اور رب رکھا کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کر کے قابو کر لے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس کی نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران113نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں424نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے102موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے05اشتہاری گرفتار کر لیے۔ملتان پولیس نے05اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے 05 کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...